بھٹکل:24؍نومبر(ایس اؤ نیوز)انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صد سالہ جشن کی مناسبت سے انجمن پی یو کالج فار ویمن کے زیر اہتمام انجمن تعلیمی اداروں کی گرلس اسٹوڈنٹس کے لئے کوئز مقابلے اوربھٹکل کی خواتین کے لئے ’فن اینڈ فوڈ اسٹالس فسٹ ‘ اور سالانہ جلسے کا بمقام خدیجہ سید علی کیمپس میں انعقاد ہو گا۔
کالج کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 2دسمبر 2019بروز پیر کوئز مقابلہ اور فوڈ اسٹالس فسٹ ہوگاتو 3دسمبر 2019برو ز منگل کالج کے سالانہ جلسہ کا انعقاد ہوگا۔ کوئز مقابلےمیں مساہمین کے علاوہ شرکاء کو بھی انعامات جیتنے کا موقع رہے گا۔ جو کوئی دوروزہ فن فوڈ اسٹالس میں شریک ہونا چاہتے ہیں ان کی رجسٹریشن 25نومبر سے ہوگی ، رجسٹریشن کے لئے کالج آفس پہنچ کر فارم بھرکر دینا ہوگا۔ رابطہ اور جانکاری کے لئے انجمن پی یو کالج فار ویمن،خدیجہ سید علی کیمپس بھٹکل کے دفتر سے کالج اوقات میں رجوع کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔